اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے دوران گنڈی چوک میں کارکنان قیادت کے منتظر دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ مینا خان آفریدی کی عدم موجودگی پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
دوسری جانب وزیرستان میں لانگ مارچ کے لیے جانے والے کارکنان اور پولیس کے درمیان کشیدگی اور فائرنگ کی اطلاعات نے احتجاجی مہم کی صورتحال مزید پیچیدہ کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق گنڈی چوک میں کارکنان کے لیے مناسب انتظامات اور رہنمائی کا فقدان ہے، جبکہ مقامی قیادت کے بعض اہم افراد کی غیر موجودگی نے کارکنان میں مایوسی پیدا کردی ہے۔ مینا خان آفریدی کی موقع پر عدم موجودگی کے حوالے سے بھی کارکنان میں چہ مگوئیاں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کارکن گنڈی چوک میں بے سہارا، شفیع جان غائب، پی ٹی آئی کی قیادت کہاں ہے؟
دوسری جانب اپر وزیرستان میں لانگ مارچ کے لیے جانے والے پی ٹی آئی اور انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان کی پولیس کے ساتھ جھڑپ، پتھراؤ اور فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
یوں ایک طرف گنڈی چوک میں قیادت اور انتظامات کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں تو دوسری جانب وزیرستان میں کشیدگی کی اطلاعات نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مارچ کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔





