سپرانٹیلی جنس ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

امریکی صدر کا سپر انٹیلی جنس ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’’سپر انٹیلی جنس فورس‘‘ کے قیام کا اعلان کد یا،یہ اعلان گزشتہ ہفتے ملک کی سب سے بڑی مصنوعی ذہانت  والی کمپنیوں کے سربراہان کے ساتھ ہونے والی اس ملاقات کے بعد کیا گیا ہے جس میں اس ٹیکنالوجی کے لیے ضابطہِ اخلاق اور حفاظتی حدود  مقرر کرنے کے مطالبات میں اضافہ ہو رہا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ’’ٹروتھ سوشل‘‘  پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ سپر انٹیلی جنس سے متعلق وائٹ ہاؤس کے اس تاریخی معاہدے کے بعد جس میں دنیا کی اہم ترین ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اکٹھے ہو کر امریکی عوام کے تک اپنی ذمہ داریوں کی تصدیق کی تھی میں ’’سپر انٹیلی جنس فورس‘‘  کے قیام کا اعلان کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیک کمپنیوں کےسربراہان سے معاہدے کے بعد فورس قائم کی گئی جس کا مقصد مصنوعی ذہانت میں امریکی عالمی برتری برقرار رکھنا ہے ۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ٹاسک فورس امریکی حکومتی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے کام کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس نے ’’ٹرمپ ٹی وی‘‘ چینل لانچ کر دیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ٹاسک فورس امریکی عوام کے مفادات کے تحفظ کیلئے بھی کام کرے گی ٹاسک فورس صارفین، مذہبی تنظیموں اور اہم اداروں سے رابطے کو مربوط کرے گی، ساتھ ہی ٹیک کمپنیوں سے حکومت کے رابطے کو بھی مربوط کرے گی ۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپرانٹیلی جنس ٹاسک فورس کی قیادت اعلیٰ حکومتی عہدیدار کریں گے ٹاسک فورس براہ راست مجھے اور وائٹ ہاؤس چیف آف اسٹاف کو رپورٹ کرے گی۔

Scroll to Top