جی ایچ کیو حملہ سمیت سانحہ 9مئی کے 11مقدمات کی سماعت آج ہوگی

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمے کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل محمد فیصل ملک سمیت قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، جبکہ پراسیکیوشن کی ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی۔

مقدمے میں عمران خان، علی امین گنڈاپور، شیخ رشید احمد، شبلی فراز، عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 120 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیا سورینٹو کی قیمت میں بڑی کمی، صارفین کے لیے لاکھوں روپے کا ریلیف

جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جاچکی ہے، جبکہ 45 سے زائد گواہان پر جرح کا عمل بھی مکمل ہوچکا ہے۔

عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا جاچکا ہے۔

آج ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے شیخ رشید احمد سمیت دیگر ملزمان کو حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

Scroll to Top