ایپل کی جانب سے آئی فون 18 پرو اور آئی فون 18 پرو میکس کے بعض پرزہ جات کے پیداواری آرڈرز میں 15 فیصد تک کمی کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کی بنیادی وجوہات میں صارفین کی جانب سے کم ہوتی طلب اور میموری چِپس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں شامل ہیں۔
رپورٹ میں معاملے سے باخبر افراد کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل نے اکتوبر کے لیے بعض پرزہ جات کے آرڈرز میں کمی کی ہدایت کی ہے، جس سے کمپنی کی پیداواری حکمت عملی میں ممکنہ تبدیلی کا اشارہ ملتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون 18 پرو ماڈلز کی طلب گزشتہ سال کے آئی فونز کے مقابلے میں کم رہی ہے تاہم چین سے سامنے آنے والی ایک دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نئے پرو ماڈلز نے مارکیٹ میں اپنے سابقہ ماڈلز سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے یمن کی معیشت سے متعلق بڑا اعلان کردیا
دوسری جانب، پیداواری آرڈرز میں مبینہ کمی کے باوجود ایپل کو اپنے نئے پرو ماڈلز سے زیادہ آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہے کیونکہ رپورٹ کے مطابق ان فونز کی قیمتیں گزشتہ نسل کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔
امریکی مارکیٹ میں آئی فون 18 پرو کی ابتدائی قیمت 1,199 ڈالر جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی قیمت 1,299 ڈالر بتائی گئی ہے۔





