پشاور سمیت خیبر پختونخوا بھر میں معمولاتِ زندگی معمول کے مطابق جاری، شہری روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف

خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور جہاں معمولاتِ زندگی رواں دواں ہیں، مارکیٹیں اور دیگر بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں، شہری اپنی روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں عوام نے اتوار کے روز معمول کے مطابق دن کا آغاز کیا، صوبے کے کسی بھی شہر سے احتجاج کی اطلاع موصول نہیں ہوئی جبکہ شہری عام اتوار کی طرح اپنی روزمرہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر بعض علاقوں میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کی گئی تھی تاہم اب سروس مکمل طور پر بحال ہو چکی ہے۔ مجموعی طور پر صوبے بھر میں حالات معمول کے مطابق ہیں اور معمولاتِ زندگی برقرار ہیں۔

دوسری جانب، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے متوقع لانگ مارچ کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کے کناروں پر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں تاہم شہر بھر میں ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے اور شہری بلا تعطل آمدورفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پندرہ سالہ تاریک دور تمام، خوشحالی کے نئے دور کا آغاز، خیبر پختونخوا کے درماندہ عوام کیلیے مسرت کا تازہ جھونکا، خوشی کی لہر، ایمرجنسی، گورنر راج کا نفاذ

پشاور اور خیبر پختونخوا میں احتجاج نہ ہونے کی صورتحال کو بھی پی ٹی آئی کے حوالے سے جاری بیان میں نمایاں کیا گیا ہے۔

Scroll to Top