پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آخری ٹی ٹوینٹی میچ کل کھیلا جائیگا، پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اتیسرا اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ بھی راولپنڈی کرکت سٹیڈیم میں شیڈول ہے ۔
اس سے قبل کھیلے گئے دونوں میچز میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔
پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف دیا تھا ، پاکستان نے مقررہ ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے پہلی کامیابی حاصل کی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
اس کے بعد راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مہمان ٹیم ٹیم کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف دیا تھا ، جس کے تعاقب میں لنکن ٹیم 133 رنز پر آل آوٹ ہو گئی تھی ۔
قومی ٹیم نے پہلے میچ میں 4 وکٹ سے جبکہ دوسرے میچ میں 82 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔





