وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 395 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر 392 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 پیسے فی لیٹر کی معمولی کمی کی گئی ہےجس کے بعد اس کی نئی قیمت 396 روپے 85 پیسے سے گھٹ کر 396 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز کے باوجود پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست
وزارتِ توانائی کے ترجمان کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ اور پلیٹس ریٹس کے تناظر میں قیمتوں میں یہ ردوبدل کیا گیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی ان نئی قیمتوں کا اطلاق 14 اکتوبر 2026 سے ہو گا۔





