لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی ٹیم 242 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
انگلش بلے باز بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، تاہم پاکستانی باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو محدود مجموعے تک روک دیا۔
بین ڈکٹ نے دو چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 111 گیندوں پر 105 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستانی باؤلرز نے انگلش بیٹنگ لائن کے خلاف مؤثر باؤلنگ کی اور حریف ٹیم کو بڑا مجموعہ بنانے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہرت کے بعد محنت چھوڑ دیتے ہیں بعض باصلاحیت کرکٹرز، محسن نقوی
پاکستان اس سے قبل ٹرائی سیریز کے اپنے دونوں ابتدائی میچز جیت چکا ہے۔





