نوشہرہ :نوشہرہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے مانسہرہ کی تحصیل اوگی کے اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
سینئر صحافی محمد فہیم کے مطابق مانسہرہ میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر عادل وسیم کا تعلق نوشہرہ کے نواحی علاقے صالح خانہ سے ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر اوگی مانسہرہ عادل وسیم کی گاڑی پر نوشہرہ میں فائرنگ
فائرنگ کے نتیجے میں عادل وسیم زخمی ہوگئے
زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کردیا گیاعادل وسیم کا تعلق صالح خانہ سے ہے اور وہ اپنے گاؤں آئے ہوئے تھے
واپسی پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا— Muhammad Faheem (@MeFaheem) October 31, 2026
وہ اپنے آبائی گاؤں چھٹیاں گزاری کے بعد واپس روانہ ہو رہے تھے کہ نوشہرہ کی حدود میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عادل وسیم گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی، 32 محکمے نئے نظام کے ماتحت
واقعے کے فوراً بعد زخمی اسسٹنٹ کمشنر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
فائرنگ کے اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تمام تر پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔





