اسرائیل میں سیاسی تبدیلی کی راہ ہموار، نیتن یاہو حکومت سازی کی دوڑ سے باہر

اسرائیلی صدر نے وزیراعظم نیتن یاہو کے سیاسی حریف گادی آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کی دعوت دے دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق گادی آئزن کوٹ کو حکومت سازی کے لیے 28 دن کی مہلت دی گئی ہے، تاہم ناکامی کی صورت میں انہیں مزید 14 دن کی توسیع بھی مل سکتی ہے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ گادی آئزن کوٹ کو پارلیمنٹ کے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہے، جبکہ عرب جماعتوں کی حمایت نے ان کی پوزیشن مزید مستحکم کر دی ہے۔

نیتن یاہو کی اتحادی جماعت نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا ہے، جس کے بعد وہ حکومت سازی کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں اور انہیں صرف 46 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کا ایران کے خلاف ہنگامی اور شدید کارروائی کا پلان تیار!

اسرائیل میں حکومت بنانے کے لیے پارلیمنٹ کی 120 نشستوں میں سے کم از کم 61 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے۔

Scroll to Top