خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے بازار ذخہ خیل میں پراسرار بیماری پھیلنے سے ایک ہی خاندان کے4بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) خیبر کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران پراسرار بیماری کے باعث 4بچوں کی اموات ہوئیں، جن میں2کمسن بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کے کل6 بچے اس بیماری سے متاثر ہوئے تھےجن میں سے4انتقال کر گئے جبکہ باقی 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
بے ہوشی کی حالت میں دونوں متاثرہ بچوں کو فوری طور پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق بچوں کی اموات کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم اصل اسباب کا پتہ لگانے کے لیے ایک خصوصی میڈیکل ٹیم علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انتشاراور نفرتیں پھیلانے کا دور ختم:خیبرپختونخوا کو ایک خوشحال صوبہ بنانا ہے،گورنر فیصل کریم کنڈی
حکام کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی ٹیم متاثرہ بچوں کی طبی تفصیلات، بیماری کی علامات اور دیگر شواہد کا تفصیلی جائزہ لے گی، جس کے بعد رپورٹ جاری کی جائے گی۔





