گورنر خیبر پختونخوا کی مشیر برائے اطلاعات و تعلقاتِ عامہ، ریلیف، بحالی و آبادکاری ثمر ہارون بلور نے پشاور میں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی شاندار خواتین انٹرپرینیورز نمائش کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔
یہ قدم موجودہ حکومت کی اس عزم اور پالیسی کا عکاس ہے جس کے تحت صوبے کی خواتین کو معاشی عمل میں برابر کا شریک بنانا اور انہیں بااختیار بنانا بنیادی ترجیح ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد مشیر اطلاعات نے نمائش میں قائم کردہ تمام اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر صوبے کی باصلاحیت کاروباری خواتین نے اپنے تیار کردہ متنوع مصنوعات اور کاروباری ماڈلز ثمر ہارون بلور کے سامنے پیش کیے۔
مشیر اطلاعات نے خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں، مصنوعات کے اعلیٰ معیار اور ان کی بے مثال کوششوں کی زبردست الفاظ میں پذیرائی کی۔
کاروباری خواتین سے بات چیت کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو معیشت کا بنیادی ستون سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں نہ صرف خواتین کو اپنی ہنر مندی اور پروڈکٹس کو عام خریداروں اور بڑی تجارتی کمپنیوں کے سامنے پیش کرنے کا سنہری موقع فراہم کرتی ہیںبلکہ اس سے کاروباری نیٹ ورکنگ بھی مضبوط ہوتی ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ موجودہ انتظامیہ کی جانب سے ایسے مواقع کی فراہمی سے مزید خواتین کو خود مختار ہونے اور اپنا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب ملے گی۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ موجودہ حکومتی سرپرستی اور بروقت اقدامات کے باعث صوبے میں خواتین کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے انتہائی سازگار ماحول میسر آ رہا ہے، جو ماضی کی بدانتظامی اور جمود کے برعکس ایک نئی اور روشن امید کا پیغام ہے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے ویمن چیمبر کی اس نمائش اور گورنر کے پی کے کی مشیر ثمر ہارون بلور کے اس اقدام کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سابقہ حکومت کی غفلت بے نقاب:محکمہ صحت میں 37 کروڑ 68 لاکھ روپے کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف!
عوام کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت جس طرح خواتین کو آگے لانے اور انہیں معاشی میدان میں خود کفیل بنانے کے لیے عملی سرپرستی فراہم کر رہی ہے وہ انتہائی قابلِ تحسین ہے۔
شہریوں کے مطابق، انتظامیہ کے ان مثبت اقدامات سے نہ صرف صوبے میں روزگار کے نئے ذرائع پیدا ہوں گے بلکہ خیبر پختونخوا کی معیشت کو بھی ایک نیا استحکام ملے گا۔





