حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نےاگلے تین روز کےلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو جزوی ریلیف فراہم کر دیا ہےجس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کو پرانی سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا کے ترجمان کی جانب سےنوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت پیٹرول کی قیمت 332 روپے سے کم کر کے 330 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور صارفین کو ڈیزل بدستور 360 روپے فی لیٹر کے حساب سے ہی دستیاب ہوگا۔

Scroll to Top