خیبرپختونخوا پولیس کے جری اور بہادر جوانوں نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور شجاعت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے امن کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع ٹانک کے تھانہ پنگ پر شرپسند عناصر (ٹی ٹی پی ) کی جانب سے بزدلانہ طریقے سے کواڈ کاپٹر (ڈرون) کے ذریعےدہشتگردی کی کوشش کی گئی ۔
خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر جوانوں نے فوری اور دندان شکن جوابی کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف مکمل طور پر ناکام بنا دیا بلکہ حملہ آوروں کے ڈرون کو بھی واپس بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بزدل دہشتگردوں نے رات کی تاریکی یا چھپ کر تھانے کو نقصان پہنچانے کے لیے کواڈ کاپٹر کے ذریعے بارودی گولہ گرانے کی مذموم کوشش کی تاہم فرض شناس اور مستعد پولیس اہلکاروں نے لمحہ ضائع کیے بغیر فوری طور پر مورچے سنبھال لیے اور بھرپور جوابی فائرنگ کی۔
پولیس کی اس فولادی اور بروقت مزاحمت سے بزدل شرپسندوں کے حواس باختہ ہو گئے اور ان کا ڈرون گولہ پھٹنے میں ناکام ہونے کے ساتھ ساتھ واپس بھاگنے پر مجبور ہو گیا۔
اس شجاعانہ کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور پولیس کے بلند حوصلوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔
اس بہادرانہ کارروائی کے بعد عوامی حلقوں، سماجی رہنماؤں اور شہریوں نے خیبرپختونخوا پولیس کے جوانوں کی جرأت، دلیری اور مستعدی کو دونوں ہاتھوں سے سراہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : انسانی حقوق کے تحفظ اور فوری ازالے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ قانون کا تاریخی اشتراک
عوام کا کہنا ہے کہ کے پی پولیس نے ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے اور اپنی جانوں پر کھیل کر عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا ہے۔
شہریوں نے ٹی ٹی پی جیسے بزدل دہشتگرد عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنانے پر پولیس فورس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا پوری قوم اپنی بہادر پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔





