وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ایسی نتیجہ خیز شراکت داری کبھی قائم نہیں ہوئی جیسی موجودہ دور میں دیکھنے کو مل رہی ہے۔
اسلام آباد میں امریکی بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے شرکا سے سوال کیا کہ وہ کون سا آخری موقع تھا جب عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان کوئی انتہائی نتیجہ خیز شراکت داری قائم ہوئی ہو؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا اور ماضی میں ایسی کوئی شراکت داری وجود میں نہیں آئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کاش ماضی میں ایسا ہوتا تو ملک بہت پہلے ترقی کر چکا ہوتا اور ہم قومی مفاد کی خاطر باہمی تعاون، ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے لیے لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کر چکے ہوتے۔
یہ بھی پڑھیں : نانا کے آئین کو پاؤں تلے روندنے کی تیاری؟ ریفرنڈم پر بلاول بھٹو کے یوٹرن نے بڑا تضاد کھول کر رکھ دیا
انہوں نے اس ہم آہنگی کا کریڈٹ خود لینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کا سہرا ان کی ٹیم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ان کی ٹیم کے سر ہے۔
خبر اپ ڈیٹ ہورہی ہے ۔





