کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر واقع ٹنل ٹول پلازہ پر مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈیوٹی پر مامور پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر ڈکیتی کی واردات کی اور لوٹی گئی نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ اس دوران ڈیوٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی گارڈ عبیداللہ شدید زخمی ہوگئے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ میں شادی کی بارات پر فائرنگ، باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق، 2افراد زخمی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئیں۔





