خیبر میں امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لئے کاروائی ، پاکٹ گائیڈز ضبط

ضلع خیبر میں انتظامیہ نے میٹرک امتحانات کے دوران نقل کی روک تھام کے لیے کارروائی کرتے ہوئے بازار میں دکانوں سے پاکٹ گائیڈز برآمد کر کے تحویل میں لے لیں۔

اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل عدنان ممتاز خٹک نے تحصیل دار تیمور آفریدی کے ہمراہ لنڈی کوتل بازار میں اسٹیشنری اور فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں کا معائنہ کیا، جہاں نقل کے مٹیریل کا جائزہ لیا گیا۔

خیبر میں اسٹیشنری دکانوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ میٹرک کے امتحانات میں اس قسم کی گائیڈز کی فروخت پر پابندی عائد ہے، اس لیے ایسا مواد رکھنے سے اجتناب کریں۔
دکان داروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر ایسا مواد رکھنے سے اجتناب نہیں کرنے اور ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواحکومت نے تشہیری مہم پر لاکھوں روپے اڑا دئیے

Scroll to Top