شمالی وزیرستان میں عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سےمیرعلی کے علاقہ حیدر خیل کے مستحق اور غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ راشن تقسیم مہم گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول حیدر خیل میں منعقد کی گئی، جس کے دوران علاقے کے ستر مستحق گھرانوں کو راشن پیکجز فراہم کیے گئے۔
یہ فلاحی سرگرمی قومی اتحاد کمیٹی اور مقامی عمائدین کے باہمی اشتراک سے مکمل کی گئی جس میں اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: 2 خوارج اور 10 سہولت کاروں نے ہتھیار ڈال دیے
علاقہ مکینوں اور عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے اس فلاحی اقدام کو بے حد سراہا اور مشکل وقت میں غریب خاندانوں کی مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔





