گاڑیوں کی قیمتوں میں 38 لاکھ روپے تک بڑی کمی، ہیوال اور ٹینک 500 کے نئے نرخ جاری

سازگار انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ نے ہیوال اور جی ڈبلیو ایم کی پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ سے 38 لاکھ روپے تک کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق 27 نومبر 2026 سے کر دیا گیا ہے۔

 

کمپنی کے مطابق سب سے بڑی کمی ٹینک 500 پلگ اِن ہائبرڈ کی قیمت میں کی گئی ہے، جو 38 لاکھ روپے گھٹ کر 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے ایک کروڑ 87 لاکھ روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح ہیوال H6 کے مختلف پلگ اِن ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی سامنے آئی ہے۔

 

گاڑی کا ماڈل پرانی قیمت نئی قیمت کمی
ٹینک 500 PHEV 2 کروڑ 25 لاکھ 1 کروڑ 87 لاکھ 38 لاکھ
ہیوال H6 PHEV GT 1 کروڑ 29 لاکھ 49 ہزار 1 کروڑ 19 لاکھ 95 ہزار 9 لاکھ 54 ہزار
ہیوال H6 PHEV Hi4 1 کروڑ 28 لاکھ 95 ہزار 1 کروڑ 12 لاکھ 95 ہزار 16 لاکھ
ہیوال H6 PHEV FWD 1 کروڑ 8 لاکھ 49 ہزار 1 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار 4 لاکھ
سازگار انجینئرنگ کے مطابق قیمتوں میں یہ کمی نہ صرف نئی بکنگز بلکہ ان صارفین کو بھی ملے گی جنہوں نے پہلے سے گاڑیاں بک کروا رکھی ہیں، چاہے جزوی یا مکمل ادائیگی ہو چکی ہو، بشرطیکہ گاڑی کی ڈیلیوری ابھی نہ ہوئی ہو۔
یہ فیصلہ حکومت کی آٹو انڈسٹری پالیسی 2026-31 اور نئی توانائی گاڑیوں کی پالیسی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت پلگ اِن ہائبرڈ گاڑیوں پر 9 فیصد، رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک گاڑیوں پر 6 فیصد اور مکمل الیکٹرک گاڑیوں پر ایک فیصد سیلز ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں غیر قانونی سونے کی کان کنی کے خلاف ٹاسک فورس قائم، نوٹیفکیشن جاری

 تاہم ان مجوزہ ٹیکس مراعات کے حتمی نفاذ کے لیے مزید قانونی و انتظامی مراحل باقی ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ماضی میں اضافی ٹیکسوں کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کے بجائے خود برداشت کیا گیا اور اب پالیسی کے فوائد خریداروں کو منتقل کیے جا رہے ہیں۔

 

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے ملک میں نئی توانائی والی گاڑیوں کے استعمال کو فروغ ملنے اور صارفین کو ریلیف پہنچنے کی توقع ہے۔

Scroll to Top