فضل الرحمان کی بے نامی جائیدادوں کا بھانڈا پھوٹا، غیر ملکی شہری امان اللہ کا کارڈ منسوخ، 3 گھنٹے کا الٹی میٹم، اسجد کی گرفتاری کا ڈرامہ فلاپ

اسلام آباد میں بے نامی جائیدادوں کے بڑے نیٹ ورک کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے اور جعلی شناختی کارڈ پر بنائی گئی کروڑوں روپے کی جائیدادوں کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر افغان شہری امان اللہ کے نام پر کروڑوں کی بے نامی جائیدادیں سامنے آئی ہیں جس کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے حکم پر گلبرگ گرینز اور جی-6/4 میں موجود جائیدادوں کی چھان بین تیز کر دی گئی ہے۔

 اس سارے معاملے میں نادرا نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے امان اللہ کا شناختی کارڈ منسوخ کر دیا ہے اور اسے غیر ملکی شہری قرار دے دیا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی اور چھان بین کے دوران بے نامی جائیدادوں کے اصل استعمال کنندگان کے نام بھی سامنے آنے لگے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کے قریبی رشتہ داروں کو 3 گھنٹے میں مکان خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے اور گھر سیل کرنے کی کارروائی بھی اس سلسلے کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فضل الرحمان کی جی سکس میں اربوں روپے کی جائیداد کا کھیل ختم، فرنٹ مین امان اللہ کے نام الاٹ شدہ بنگلہ سی ڈی اے نے سیل کر دیا

 دوسری جانب مولانا اسجد محمود کی گرفتاری کی خبر مکمل طور پر بے بنیاد نکلی ہے کیونکہ وہ خود تھانے میں موجود ہیں اور پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے گرفتاری کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے تاکہ اصل معاملے اور بے نامی جائیدادوں کی چھان بین سے توجہ ہٹائی جا سکے۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فراڈ اور بے نامی جائیدادوں کے اس نیٹ ورک کے مزید نام سامنے آنے کا قوی امکان ہے اور مزید جائیدادوں کی تفصیلات بھی جلد سامنے لائی جائیں گی۔

Scroll to Top