ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق شوال کے چاند کی پیدائش آج بروز ہفتہ 3بجکر 58 منٹ پر ہوگی
تفصیلات کے مطابق ریسرچ رویت ہلال کونسل نے شوال کے چاند کے بارے میں اہم اعلان کردیا ،اتوار کو مغرب کے وقت چاند کی عمر 26گھنٹے سے زیادہ ہوگی ،عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کوہونے کا قوی امکان ہے ، سورج اور چاند کے درمیان غروب کا فرق 69سے 78منٹ ہوگا۔
کراچی میں غروب شمس وقمر کا فرق 69 منٹ ہوگا، جیوانی 71 منٹ ، کوئٹہ اور لاہور 74منٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 78منٹ کا فرق ہوگا۔





