بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، تیمور جھگڑا

بلوچستان کی ترقی ضروری، مگر فاٹا کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، تیمور جھگڑا

سابق صوبائی وزیر اوررہنما پی ٹی آئی تیمور جھگڑانے کہاہے کہ بلوچستان کےاہمیت سےانکارنہیں، فاٹا بھی اہم ہے، حکومتی رویے نے منرلز بل کا بھی بیڑاغرق کر دیا

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اوررہنما پی ٹی آئی تیمور جھگڑانے کہاکہ ایک نہیں چار ،5بڑے بنیادی اعتراضات ہیں ، سب سے پہلے تو یہ کہ اگر بیس فیصد بھی یہ کہتے ہیں کہ قیمتیں کم ہوئیں ہیں ، جیسے 260روپے کی قیمت ہے تو بیس فیصد کا مطلب ہے کہ آپ کو 50روپے کی سیونگ ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ دوسری بات یہ کہ اگر یہ گوشش ہے کہ بلوچستان کے سیاسی مسائل پر کچھ پیسے ڈال کر ان کو حل کیاہےتو مینگل صاحب کی احتجاجی موومنٹ ہے وہ حل نہیں ہوتی ، بلوچستان کے سیاسی مسائل کا حل سیاسی ہے ، کسی کو یقین نہیں کہ پیسے بلوچستان جارہے ہیں اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ 15دن میں 100ارب سیو ہورہے ہیں تو سب سے پہلے جو ایڈیشنل ٹیکس کا نام ہے اس کا نام بلوچستان لیوی ہونا چاہیے ، اور یہ بات محفوظ ہو کہ اس کا پیسا بلوچستان جارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ آج بھی وفاق قبائلی اضلا ع کے بنیادی اخراجات کی آئینی ذمے دار ی پوری نہیں کررہا، پیسے وفاق کو ملتے ہیں تو چاروں صوبوں کا حق ہے صوبوں سے پیسوں سے متعلق پوچھا جانا چاہیے بلوچستان کے اہمیت سے انکار نہیں ، فاٹا بھی اہم ہے حکومتی روپے نے منرلز بل کا بھی بیڑا غرق کردیا ۔ پی ٹی آئی میں ون مین شو نہیں ہے ، وفاق کی جانب سے منرلز سے متعلق ڈرافت آیا تھا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ شیر افضل مروت کیخلاف جانے کا دعویٰ بھی کیا مجھے اکائونٹبلٹی کے سوالات بھیجے گئے جو پبلک کیے ، ہماری پارٹی میں جو اختلافات ہیں اور جو لیک آف پراسسز ہے پارٹی ہیں ،ہمیں تو جان بوجھ کر عمران خان تک رسائی نہیں دی جارہی ، ان کی بہنوں علیمہ خان کو ملنے نہیں دیا جارہاتاکہ پارٹی آپس میں لڑ سکے ، مائنز اینڈ منرلز کے حوالے سے عمران خان کو ڈکلیئر کیاجائیگا اس پربہت شکوک وشبہات ہیں ، وفاقی حکومت پاکستان کے مائنز اینڈ منرلز کے ریسورسز دنیا کو دے رہی ہے ۔

Scroll to Top