پاکستانی خوشی میں سبقت لے گئے، بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،عالمی سروے کا انکشاف

پاکستانی خوشی میں سبقت لے گئے، بھارتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،عالمی سروے کا انکشاف

پاکستان نے خوشی کے لحاظ سے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی خوش اقوام میں آٹھواں نمبر حاصل کر لیا، جبکہ بھارت فہرست میں آخری نمبر پر رہا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی آرا کے معروف ادارے گیلپ کے حالیہ ہیپی نیس انڈیکس میں پاکستان نے خوشی کے لحاظ سے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے دنیا کی خوش ترین اقوام میں آٹھواں نمبر حاصل کر لیا، جب کہ بھارت اس فہرست میں آخری نمبر پر رہا۔

سروے کے مطابق 72 فیصد پاکستانی شہریوں نے ملک میں جاری معاشی، سیاسی اور سماجی چیلنجز کے باوجود اپنی زندگی سے خوش ہونے کا اظہار کیا۔ اس کے برعکس بھارتی عوام کی صرف 31 فیصد تعداد نے خود کو خوش قرار دیا، جب کہ 34 فیصد بھارتیوں نے زندگی سے مایوسی ظاہر کی۔

ہیپی نیس انڈیکس میں چین 86 فیصد خوش شہریوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جب کہ کئی یورپی ممالک بھی چینیوں سے پیچھے رہے۔

یہ رپورٹ نہ صرف پاکستانی قوم کی مثبت سوچ اور امید کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مشکل حالات کے باوجود عوامی حوصلے اور جذبے کا ثبوت بھی فراہم کرتی ہے۔

Scroll to Top