مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 40 ارب روپے کے مبینہ سکینڈل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی شفاف تحقیقات کے لیے اینٹی کرپشن سمیت تمام متعلقہ اداروں کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
40ارب روپے کی مبینہ کرپشن سکینڈل پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ مبینہ اسکینڈل موجودہ حکومت سے کسی طور منسلک نہیں، اسکینڈل سابقہ حکومت میں پیش آیا ہے،بینکوں سے رقوم نکالنے کا عمل نگران حکومت میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اقدامات سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کی روک تھام کیلئے سخت قوانین نافذ کیے ہیں،اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔





