مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں جذبے میں مات نہیں دے سکتا۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں اور جنگ کی کوئی صورتحال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت حملہ کرتا ہے تو اسے مناسب جواب ملے گا۔
رانا ثنا اللہ نے بھارت کی میزائل حملے کی صورت میں کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ پاکستان کی ایئر فورس بھارت سے ٹیکنالوجی اور جذبے میں پیچھے نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کو حکومت چلانے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔
عمران خان کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ 2011 سے مذاکرات کا دروازہ بند ہے، تاہم اگر تحریک انصاف چاہے تو آل پارٹیز کانفرنس میں شامل کی جا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے دریاؤں کا پانی روکنے سے متعلق بھارتی جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب
رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔





