اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، شیر افضل مروت کا بڑا دعویٰ

پی ٹی آئی اپنا بیانیہ بھول چکی ہے، شیر افضل مروت

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی اپنا بیانیہ بھول چکی ہے اور موجودہ حالات میں سنجیدہ سیاسی جدوجہد کی کوئی جھلک نظر نہیں آتی۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے بھارت کے جارحانہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ ملک کو درپیش خطرات کے پیش نظر تمام اختلافات بھلا کر متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ صرف اپنا بیانیہ کھو بیٹھی ہے بلکہ 26 نومبر کے بعد کوئی قابل ذکر سیاسی سرگرمی یا جلسہ بھی منعقد نہیں کر سکی۔ ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی پھر سے قریب ہے، مگر پارٹی کی طرف سے کوئی تیاری نظر نہیں آ رہی۔

شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی سے بہنوں اور وکلاء کی ملاقات کی اجازت نہ دیے جانے کو غلط روایت قرار دیا اور کہا کہ حکومت پارٹی اور عمران خان کے معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔

انہوں نے ملک میں انقلاب کی باتیں کرنے والوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد خود امریکا اور کینیڈا کی سیر کر رہے ہیں جبکہ عملی جدوجہد میدان میں نظر نہیں آتی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top