پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنیوالے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ، جو اس کے دفاعی نظام میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اس تجربے کا مقصد پاکستان کی آپریشنل تیاریوں اور تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔ ابدالی میزائل کی رینج 450 کلو میٹر ہے، اور یہ زمین سے زمین تک ہدف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ابدالی میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، جو اس کی کارکردگی اور اثر کو مزید بڑھاتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان کی آرمی اسٹریٹیجک فورسز کے کمانڈر نے اس تربیتی لانچ کا مظاہرہ کیا، جو پاکستان کے دفاعی قوت کا مظہر ہے۔

یہ کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی تیاریوں اور جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال میں مستقل ترقی کا غماز ہے، جو خطے میں پاکستان کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم قدم ہے۔

Scroll to Top