اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) آج شرح سود کے متعلق نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسٹیٹ بینک میں منعقد ہو گا، جس میں ملکی معیشت کے موجودہ اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
اس اجلاس میں پالیسی ریٹ کا اعلان پریس ریلیز کے ذریعے کیا جائے گا، جس کا ملک کی اقتصادی صورتحال پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔
بزنس کمیونٹی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع بھی کی جا رہی ہے، کیونکہ ملک میں مہنگائی ساٹھ سال کی کم ترین سطح پر آ چکی ہے۔
بروکریج ہاؤس کے سروے کے مطابق نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود آدھا یا ایک فیصد کم کیا جا سکتا ہے، جو معیشت کی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 12کروڑ7لاکھ ڈالرکی کمی
آج ہونے والے اجلاس کے نتائج ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں، اور یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے کن فیصلوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔





