پاکستان ایئر فورس اور نیوی نے حالیہ بھارتی حملے کے دوران ملک کے دفاع میں شاندار کردار ادا کیا، ایئروائس مارشل اورنگزیب نے کہا کہ وہ پاک فضائیہ کی بہترین کارکردگی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ امن اور جنگ دونوں صورتحال میں اپنی تیاری مکمل رکھی ہے۔
ایئروائس مارشل نے کہا ہے کہ ایئرچیف کی جانب سے جاری کردہ تمام ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا گیا اور دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے ان اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جنہوں نے پاکستان پر حملہ کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ایئر ڈیفنس آپریشن کے دوران دشمن کے تمام ڈرونز اور میزائلوں کی آمد کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا گیا۔
ایئرکموڈور اورنگزیب نے بتایا کہ بھارت نے ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، تاہم پاک فضائیہ نے بروقت اور مؤثر ردعمل دیا،
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 6 اور 7 مئی کو بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے وقت پاکستان نیوی مکمل طور پر تیار تھی۔ ترجمان نے کہا کہ پاک بحریہ کے پاس بھارتی بحریہ کو سمندر میں روکنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے سویلین کو نشانہ بنایا، پاکستان نے ہدف پر مہارت سے وار کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
وائس ایڈمرل رب نواز کے مطابق پاکستان نیوی نے دوران جنگ تمام بندرگاہوں کو آپریشنل رکھا اور بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھی،دشمن کا بحری جہاز پاکستان کی سمندری حدود سے 400 ناٹیکل مائل دور تھا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان نیوی کو تیار دیکھ کر دشمن کی پیش قدمی کی ہمت نہ ہوئی۔
ضبوط ہوا ہے۔





