خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی مزید پانچ سرکاری جامعات کے لیے وائس چانسلرز کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں انتظامی استحکام اور تعلیمی معیار کو فروغ دینا ہے۔
جاری کردہ سمری کے مطابق:
ڈاکٹر رضیہ سلطانہ کو ویمن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر جمشید علی خان کو یونیورسٹی آف بونیر کی قیادت سونپی گئی ہے۔
ڈاکٹر حاظر اللہ کو یونیورسٹی آف چترال کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر احمد الرحمان سلجوقی کو اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کا نیا وائس چانسلر نامزد کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محسن نواز کو فاٹا یونیورسٹی کا وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات میں سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے سیمینار اور واک کا انعقاد
اعلیٰ تعلیم کے ماہرین نے ان تعیناتیوں کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت جامعات کی ترقی، تحقیق اور تعلیمی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔





