علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے غیر حاضر، صرف ٹک ٹاک تک محدود، ثمر ہارون بلور

پشاور :عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ثمر ہارون بلور نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت اور خیبر پختونخوا حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور پارٹی سرگرمیوں سے مکمل طور پر غیر حاضر ہیں۔ وہ صرف ٹریک سوٹ پہن کر ٹک ٹاک بناتے ہیں اور واپس چلے جاتے ہیں، حتیٰ کہ فیلڈ مارشل صاحب کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں بھی شرکت نہیں کی انہوں نے الزام لگایا۔

ثمر ہارون بلور نے انکشاف کیا کہ بیرسٹر سیف اڈیالہ جیل میں ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ علی امین گنڈاپور پارٹی کے عمران خان کی رہائی سے متعلق کسی اجتماع میں شریک نہیں ہوتے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے باقاعدہ منصوبہ بندی سے آئی ایم ایف کو خط لکھا جو ریکارڈ پر موجود ہے، مگر اس عمل کا کوئی احتساب نہیں ہوا۔

انہوں نے خیبر پختونخوا کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کا مقابلہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں صرف مایوسی ہے۔ ان کے مطابق تحریک انصاف کی بارہ سالہ حکومت کے باوجود ارباب نیاز اسٹیڈیم جیسا اہم منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہو سکا، جو ناکامی کی ایک بڑی مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دیگر صوبوں سے افغان باشندے خیبرپختونخوا کا رخ کر رہے ہیں، پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں انکشاف

انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبر پختونخوا کی قیادت عوامی مسائل پر توجہ دے اور پارٹی مفادات سے بالا ہو کر حقیقی ترقی کے اقدامات کیے جائیں۔

Scroll to Top