پاکستان،چین اورافغانستان نے سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینےکافیصلہ کیا،احسن اقبال

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان،چین اور افغانستان نے سی پیک کو افغانستان تک وسعت دینے کا فیصلہ کیا، مغربی بارڈر کے حوالے سے افغانستان اور ایران بہت اہم ہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا احسن اقبال کا کہنا تھاکہ پاکستان کے ایران اور افغانستان سے تعلقات کا سلسلہ شروع ہوا،جو حوصلہ افزا ہے، وفاقی حکومت سول آرمڈ فورسز کی بہتری کیلئے خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، ہمیں مغربی بارڈرز کو نارملائز کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ 1998میں بھارت نے ہمیں للکارا تھا، ہم نے بھارت کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کئے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، جارحیت کا جیسے جواب دیا،یہ بھارت کیلئے عبرتناک باب ہے، پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی چیخیں واشنگٹن تک سنی گئیں،10مئی کے دن کی وجہ سے قوم کا حوصلہ بلند ہے، 10مئی کی کامیابی میں مسلح افواج کی ٹیکنالوجی نے کلیدی کردار ادا کیا، معیشت میں ایسی وسعت لانی ہے جس سے ہمارا دفاع مزید مضبوط ہو، مئی کا مہینہ ہمارے لئے مبارک ہے۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا حکومت کا اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کا بیشتر حصہ جاری منصوبوں کی تکمیل پر خرچ کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ملک میں ہمیشہ یکجہتی کی کوشش کی، پی ٹی آئی میں قیادت کی یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی رہنما کہتےہیں سب بانی تحریک انصاف سے قریب ہیں، فیلڈ مارشل کیلئے اعزاز پر جیل سے کیسا بیان آیا؟ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے کبھی امریکا جا کر لابنگ نہیں کی،بانی پی ٹی آئی کے دور میں ہمیں جھوٹے الزامات پر جیل میں رکھا گیا، بھارت کے سوشل میڈیا سیل ہمارےآرمی چیف کے خلاف مہم چلا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی آرمی چیف کےخلاف مہم چلارہےہیں، کوئی جماعت کا سربراہ کہے کہ ریاست سے بڑا ہے توکیا بات کریں؟ ہم نے 26 ویں ترمیم پر سب کو اکٹھا کیا،بانی پی ٹی آئی نے ویٹو کردیا ۔

Scroll to Top