پشاور میں عید کی تیاریاں جاری، بازاروں میں خریداروں کا رش بڑھ گیا

پشاور: عیدالاضحی میں چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں، مگر شہریوں کی تیاریاں تاحال مکمل نہیں ہو سکیں۔

شہر کے مختلف بازاروں میں خریداروں کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں مرد، خواتین اور بچے عید کے لیے کپڑوں، جوتوں اور دیگر ضروری اشیاء کی خریداری میں مصروف نظر آتے ہیں۔

بازاروں میں بڑھتی ہوئی چہل پہل سے عید کی خوشیاں محسوس کی جا سکتی ہیں، تاہم شدید گرمی اور ٹریفک جام کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باوجود وہ عید کی تیاریوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں تاکہ اپنے بچوں کی خوشیوں کو مکمل کیا جا سکے۔

دکانداروں کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے مقابلے میں خریداروں کی تعداد میں واضح اضافہ ہوا ہے اور آئندہ دنوں میں مزید رش بڑھنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فنکاروں کے لیے خوشخبری: خیبرپختونخوا حکومت کا فنکاروں کے لیے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور ٹریفک کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہری پرسکون ماحول میں خریداری کر سکیں۔

Scroll to Top