عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا ہوگا؟محکمہ موسمیات کی وارننگ آ گئی

عید کی چھٹیوں میں موسم کیسا ہوگا؟محکمہ موسمیات کی وارننگ آ گئی

ملک بھر میں عید کی چھٹیوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو شدید گرمی کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

حکمہ موسمیات کے مطابق 7 جون سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت کچھ یوں رہا:
دادو: 47°
نوابشاہ: 46°
ملتان، سرگودھا، حیدرآباد: 42°
لاہور، پشاور: 40°
اسلام آباد، مظفرآباد: 39°
کراچی، کوئٹہ، گلگت: 36°

محکمہ موسمیات نے عوام، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور سورج سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top