وزیراعظم کا معاشی طور پر کمزور طبقے کیلئے بڑا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کی چاروں وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور اسپیکر قومی اسمبلی کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

اسلام آباد  :وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی دلی مبارکباد دی اور ان کی صحت و کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : چاروں صوبوں کے گورنرز کی عید الاضحی کی مبارکباد

وزیراعظم نے گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے بھی رابطہ کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔

Scroll to Top