امریکا چین تجارتی کشیدگی، سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی سطح پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے فی اونس قیمت 30 ڈالر اضافے سے 3375 ڈالر پر پہنچ گئی۔

عداد و شمار کے مطابق کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار روپے مہنگا ہوکر تین لاکھ 56 ہزار 900 روپے جبکہ دس گرام 3430 روپے اضافے سے تین لاکھ 5 ہزار 984 روپے پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

عالمی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 35.87 ڈالر جبکہ پاکستان میں فی تولہ چاندی کے نرخ 3745 روپے پر برقرار ہیں۔

Scroll to Top