باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے غاخی میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول کے کلاس فور ملازمین کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں دو اساتذہ زخمی ہو گئے۔
محکمہ تعلیم باجوڑ کے مطابق زخمی ہونے والے اساتذہ میں سکول کے ہیڈ ماسٹر احسان اللہ (SST) اور ضیاء الدین (DM) شامل ہیں۔ زخمی اساتذہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) شیرین زادہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
شیرین زادہ کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی





