اس بار اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے، وسائل کی بندش کے ذریعے وفاق کو جواب دیں گے، شفقت آیاز

پشاور: معاونِ خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا شفقت آیاز نے واضح کیا ہے کہ اس بار صوبائی حکومت اسلام آباد مارچ نہیں کرے گی،

تاہم صوبے میں موجود قدرتی وسائل اور ملک کو بجلی کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت آیاز نے کہا کہ ہم اس وقت تک احتجاج جاری رکھیں گے جب تک چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے مذاکرات نہیں کیے جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس مرتبہ مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں تو ہم بھی اسلحے سے جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور: پولیس اہلکاروں کی مفت خوری پر پابندی عائد، کیپٹل سٹی پولیس کا سخت نوٹس

شفقت آیاز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور عوامی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، اور ہم ہر ممکن طریقے سے اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔

Scroll to Top