خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس طلب،شوکت خانم پشاور کےلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پشاور:شوکت خانم ہسپتال پشاور کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری اور غیر ملکیوں کی بے دخلی کے حوالے سے خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کیا گیاہے۔

اجلاس سول سیکرٹریٹ کے کبینٹ روم میں منعقد کیا جائے گا جبکہ اجلاس کی صدارت وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کرینگے ۔

محکمہ اسٹبلشمنٹ و انتظا می امور خیبرپختونخوا نے کابینہ کے تمام اراکین کے نام مراسلہ جاری کردیا، مراسلے کے ساتھ کابینہ کی 28 نکاتی ایجنڈے بھی اراکین کو ارسال کیا گیا۔

ایجنڈے کے تحت خیبرپختونخوا پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ رولز 2021 میں ترمیم، خیبرپختونخوا لینڈ یوٹلائزیشن اینڈ مینجمنٹ بل 2025 ءکی منظوری، ڈیرہ اسماعیل خان میں سرکاری زمین کی قبرستان کےلئے الاٹمنٹ، پراونشل فنانس کمیشن ایوارڈ پر سفارشات مرتب کرنا بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پاک قطر تکافل اور خیبرپختونخوا حکومت کے درمیان ایگریمنٹ، غیر قانونی طورپر غیر ملکیوں کی انخلا ، نان اے ڈی پی سکیم کی منظوری، بالاکوٹ مانسہرہ میں ہسپتال کی تعمیر، کارڈیالوجی پروسیجرز میں استعمال ہونے والے طبی آلات کے لئے فنڈز کی فراہمی، کینسر کی مریضہ کےلئے ایک کروڑ روپے کی منظوری، رواں سال کے لئے شوکت خانم ہسپتال کے لئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کو بھرتیوں کے لئے این او سی جاری کرنے کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم کی ملاقات،خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا

اسی طرح این جی اوز کے لئے رولز میں ترامیم، تحصیل کورٹ پبی کو زمین کی ٹرانسفر، ججز کے لئے 2 گاڑیوں کی خریداری، محتسب کی خالی آسامی پر تعیناتی، ٹرانسفارمرز کی مرمت کے لئے فنڈز کی منظوری، رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ میں ترامیم، بی آر ٹی کے لئے اضافی بسسز کی خریداری، کلچر ٹورازم ، آرکیالوجی کے رولز آف بزنس میں ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

Scroll to Top