شمالی وزیرستان: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان، محمد یوسف کریم نے ضلع بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال، خرید و فروخت، ذخیرہ اور تقسیم پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ دفعہ 144 کے تحت آئندہ 30 دنوں کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ماحولیاتی آلودگی میں کمی، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور انسانی صحت کو لاحق خطرات سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے نہ صرف ماحولیاتی نقصان ہو رہا ہے بلکہ یہ صحت عامہ کے لیے بھی ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : یورپی و امریکی حکام نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق کر دی
عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس حکومتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ماحول کو صاف اور صحت مند رکھنے میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔





