ہری پور :شہر اور گرد و نواح میں جمعے کی شام تیز آندھی، گرج چمک اور موسلا دھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو خاصی راحت ملی ہے۔ امکان ہے کہ بارش آئندہ 24 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔
تیز ہواؤں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں درخت اور سائن بورڈ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار اور خنک ہو گیا، جس کی وجہ سے شہریوں نے کھلی فضا میں وقت گزار کر بارش کا لطف اٹھایا۔
کسان طبقے نے اس بارش کو فصلوں کے لیے نہایت فائدہ مند قرار دیا ہے، جو علاقے میں زرعی سرگرمیوں کے لیے خوش آئند ہے۔





