وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کل دوپہر 12 بجے وزیرِاعظم ہاؤس میں منعقد ہوگا جس میں عسکری اور سول قیادت شرکت کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے حالیہ دورۂ امریکا پر شرکا کو اعتماد میں لیں گے۔

ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری تنازعے پر تفصیلی مشاورت بھی اجلاس کا اہم ایجنڈا ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران کی حمایت سمیت خطے میں پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بڑے فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی داخلی صورتحال، سرحدی سیکیورٹی اور دیگر اہم امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ اور دیگر اہم وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

Scroll to Top