کے پی کابینہ کا بڑا اقدام! بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قیام کیلئے سٹاف کی منظوری آج دی جائے گی

پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا حکومت بچانے کے لیے بجٹ منظور کرانے کا فیصلہ

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کو بچانے کے لیے بجٹ کی منظوری کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم، اور صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران بجٹ کی منظوری سے متعلق تمام اراکین کی رائے لی گئی، جنہوں نے متفقہ طور پر بجٹ کے حق میں ووٹ دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ کا بہانہ بنا کر صوبے میں معاشی ایمرجنسی نافذ کرنا اور پی ٹی آئی کی حکومت ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی اس سازش کو ناکام بنانے کے لیے بجٹ کی منظوری ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اور اگر ملاقات ممکن ہوئی تو بجٹ میں رد و بدل پر بھی بات ہو سکتی ہے۔پارٹی قیادت نے بجٹ منظوری کو حکومت کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

Scroll to Top