دو روز بعد سونے کی قیمت میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دو روز اضافے کے بعد کمی ہوگئی، فی تولہ سونا 600 روپے اور فی اونس 6 ڈالر سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 3342 ڈالر پر آگئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونا 600 روپے فی تولہ کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہر آگیا جبکہ دس گرام سونا 514 روپے سستا ہوکر تین لاکھ 5 ہزار 384 روپے کا ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی کے نرخ 18 روپے کمی سے 3816 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.18 ڈالر کمی کے بعد 36.32 ڈالر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :چارسدہ: ایف آر سی میں جعلسازی، بزرگ شہری کے خاندان میں تین افغان شامل کر دیے گئے

واضح رہے کہ منگل کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6ہزار 600روپے کے اضافے سے 3لاکھ 56ہزار 800روپے کی سطح پر آگئی۔

Scroll to Top