مہنگائی سے پریشان عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ، چینی کی قیمت بڑھ گئی

ملک بھر میں مہنگائی کے ستائے عوام کو ایک اور جھٹکا لگ گیا، چینی کی قیمت میں اچانک اضافہ ہو گیا۔ مختلف شہروں میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس نے عوامی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی سمیت کئی بڑے شہروں میں چینی کے نرخ 200 روپے فی کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں چینی کی اوسط قیمت بڑھ کر 188 روپے 44 پیسے فی کلو ہو گئی ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی موجودہ لہر نے پہلے ہی روزمرہ زندگی کو مشکل بنا دیا ہے اور اب چینی جیسی بنیادی ضرورت کی شے کا مہنگا ہونا، حالات کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف میسر آ سکے۔

Scroll to Top