محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند مقامات پر گرج چمک، تیز ہواؤں اور ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے۔

ممکنہ بارش والے اہم علاقے:
اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
پنجاب کے شہروں میں: مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا کے اضلاع: دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں تیز ہواؤں اور بارش کی توقع ہے۔
بلوچستان کے شہروں: کوئٹہ، زیارت، بارکھان، سبی، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، ژوب اور خضدار میں بھی بارش متوقع ہے۔
سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی مختلف مقامات پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سفر یا دیگر بیرونی سرگرمیوں کے دوران موسم کی صورت حال کو مدنظر رکھیں۔

Scroll to Top