این اے 129 ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے

این اے 129 ضمنی الیکشن ، آر او آفس نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی واپس کر دیئے

این اے-129 لاہور میں ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی انتخابی ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے واپس کر دیے ہیں۔

ذرائع آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات میں معمولی نوعیت کی کمی تھی۔ ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے لیے 13 پوائنٹس مکمل کرنے ہوتے ہیں، جن میں سے حماد اظہر کے کاغذات میں ایک پوائنٹ کی کمی پائی گئی ہے۔ اگر یہ کمی دور کر دی گئی تو حماد اظہر اپنے کاغذات دوبارہ جمع کرا سکیں گے۔

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز )کے مطابق دوسری جانب، پی ٹی آئی کے ارسلان ظہیر نے بھی ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، تاہم پارٹی کی مرکزی میڈیا کمیٹی کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ ارسلان ظہیر پی ٹی آئی کے سرکاری امیدوار نہیں ہیں۔
این اے-129 ضمنی انتخاب کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس موصول ہوتے ہی آپ کو آگاہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top