کابل میں طالبان حکام نے خواتین کے لیے گھروں میں خفیہ طور پر چلائے جانے والے بیوٹی پارلرز کو بند کروانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے اہلکار مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپے مار کر متعدد بیوٹی سیلون سیل کر چکے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے نہ صرف بیوٹی پارلرز کا سامان ضبط کیا بلکہ گھر والوں کو کام بند رکھنے کے معاہدے پر دستخط کروائے گئے۔
کارروائی کے دوران خواتین کے موبائل فونز بھی چیک کیے گئے اور انہیں خبردار کیا گیا کہ دوبارہ کام شروع کرنے کی صورت میں گرفتاری اور عدالت میں پیشی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں : شاہین شاہ آفریدی نے عالمی ریکارڈ قائم کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ سال طالبان حکومت نے ملک بھر میں تمام بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد خواتین نے اپنی خدمات گھروں میں خفیہ طور پر جاری رکھی تھیں۔





