آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کے دوران طلبہ کے ساتھ کیپٹن حسین جہانگیر شہید کے والد کی ایک خصوصی نشست منعقد کی گئی۔
کیپٹن حسین جہانگیر شہید کے والد نے اپنے بیٹے کی قربانی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں خوشی ہے کہ ان کے بیٹے نے وطنِ عزیز کے لیے راہِ حق میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔
شہید کے والد نے نوجوان نسل کو پیغام دیا کہ ہمیں اپنے وطن کی آزادی کی قدر کرنی ہوگی کیونکہ یہ آزادی خون کی قیمتی قربانیوں سے حاصل ہوئی ہے۔
ڈاکٹر مسعود نے کہا کہ وطنِ عزیز ہمیشہ شہیدوں کے خون کے صدقے قائم رہے گا، کیپٹن حسین جہانگیر شہید نے اپنے خون سے وہ آگ بجھا دی جو دشمن وطن کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا میں ایک طاقتور شخصیت کے طور پر ابھرے، بلوم برگ
شہید کے والد نے کہا کہ ملک کی مضبوط بنیادیں انہی شہدا کے خون کا نتیجہ ہیں جو اس دھرتی کی بقا اور سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔





