سینیٹ میں بڑے پیمانے پر افسروں کی پروموشنز کر دی گئیں

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کی منظوری کے تحت سینیٹ میں گریڈ 19 کے 18 افسروں کو گریڈ 20 میں ترقی دی گئی۔

علاوہ ازیں 4 اسسٹنٹ سارجنٹ ایٹ آرمز کو ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز پروموٹ کیا گیا۔

اسی طرح 3 اسسٹنٹ پروٹوکول افسران کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروٹوکول، 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیجسلیٹو ڈرافٹنگ کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹ ڈویلپمنٹ۔

جبکہ 4 اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیجسلیٹو ڈرافٹنگ کو ڈپٹی ڈائریکٹر لیجسلیٹو ڈرافٹنگ پر ترقی دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود سے متعلق حیران کن فیصلہ کر دیا

مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر لٹیگیشن جاوید اقبال کو ڈائریکٹر لٹیگیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریری شگفتہ شوکت کو ڈائریکٹر لائبریری کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

Scroll to Top